دمشق 4فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ہفتے کے روز شام کے ادلب شہر میں باغیوں کی جانب سے فائرنگ کے ذریعے جنگی طیارہ مار گرانے کے بعد روسی فوج نے کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 30 جنگجو ہلاک کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق باغیوں نے ہفتے کے روز ادلب شہر میں سوخوی 25 جنگی طیارے کو گرا دیا تھا جس کے بعد النصرہ فرنٹ کے متعدد مراکز پر بمباری کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 30 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقتول جنگجوؤں کا تعلق النصرہ فرنٹ سے ہے۔خیال رہے کہ شامی اپوزیشن کارکنوں نے ہفتے کے روز شام کیشمال مغربی علاقے ادلب میں ایک جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔انسانی حقوق آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ روسی جنگی طیارے’سوخوی 25‘ کو سراقب کیمقام پر معصران قصبے پر مار گرایا گیا۔